Sep 25, 2021 01:09 pm
views : 256
Location : UNGA
New York- PM Imran again highlights human right violations in IIOJK in his UNGA address
نیویارک،
انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق دنیا کا رویہ مساویانہ نہیں،
وزیراعظم کہتے ہیں شہریت کے امتیازی قوانین کا مقصد مسلمانوں کو بھارت سے
نکالنا ہے
وزیراعظم
نے کہا ہے کہ بھارتی جدید جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور عدم استحکام پیدا
کرنیوالی روایتی صلاحیتوں کا حصول ڈیٹرنس کو بے معنی کرسکتا ہے۔
وزیراعظم
عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے ورچوئل خطاب کرتے
ہوئے کہا ہمیں سرمایہ کاری کی واضح منصوبہ بندیوں کو اختیار کرنا چا ہئے،
میں تجویز دوں گا کہ سیکرٹری جنرل 2025 میں پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی
جی) کیلئے سربراہ اجلاس بلائیں جس میں پائیدار ترقی کے اہداف کا دوبارہ
جائزہ لیا جائے اور ان پر عملدرآمد کیلئے کام کی رفتار تیز کی جائے۔ انہوں
نے کہا ترقی پذیر ممالک کی بدعنوان حاکم اشرافیہ کی لوٹ مار کی وجہ سے
امیر اور غریب ملکوں کے درمیان فرق خطرناک رفتار سے بڑھ رہا ہے، سیکرٹری
جنرل کے اعلیٰ سطح کے پینل برائے مالیاتی احتساب، شفافیت اور مکمل
دیانتداری جسے فیکٹ آئی کہا جاتا ہے نے حساب لگایا ہے کہ سات ہزار ارب
ڈالر کے خطیر چوری شدہ اثاثے محفوظ مالیاتی پناہ گاہوں میں چھپائے گئے ہیں۔
اسلامو
فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلامو فوبیا ایک اور ایسا
خوفناک رجحان ہے جس کا ہم سب کو ملکر مقابلہ کرنا ہے، میں سیکرٹری جنرل سے
اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسلامو فوبیا کا تدارک کرنے کے لئے بین الاقوامی
مکالمہ شروع کروائیں۔
افغانستان پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا امریکا
اور یورپ میں بعض سیاستدان پاکستان پر الزام تراشی کرتے رہے ہیں۔ اس پلیٹ
فارم سے میں چاہتا ہوں کہ سب جان لیں کہ جس ملک نے افغانستان کے علاوہ سب
سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے وہ پاکستان ہے۔