Sep 25, 2021 01:23 pm
views : 269
Location : Domestic Place
Lahore- Pakistani Climber Shahrooz hoists the national flag at the 8163-meter-high Manaslu peak in Nepal
لاہور، کم عمرترین کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اورچوٹی پرقدم رکھ دیا، ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروز کو سپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈر مقرر کیا تھا
پاکستانی کم عمرترین کوہ پیما شہروزکاشف نے ایک اور چوٹی سرکرلی۔
لاہوری ونڈربوائے انیس سالہ شہروز کاشف کے والد سلمان کاشف کے مطابق شہروز نے نیپال میں آٹھ ہزار ایک سو تریسٹھ میٹر بلند چوٹی مناسلو پر قومی پرچم لہرادیا ہے۔ اس طرح براڈ پیک، ماؤنٹ ایورسٹ اورکے ٹوکے بعد کاشف نے دنیا میں آٹھ ہزار میٹربلند چوتھی چوٹی سرکرلی ہے۔
شہروزکاشف کی اس ایک اور کامیابی پر صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور بھٹی نے بہادر اورمثالی کوہ پیما شہروز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس کم عمری میں ایسی بہادری ودلیری کی مثال نہیں ملتی۔ کوہ پیمائی کے شعبے میں شہروزکاشف نوجوانوں کے رول ماڈل ہیں۔
یاد رہے کہ ماونٹ ایورسٹ سر کرنے کے بعد شہروزکو اسپورٹس بورڈ پنجاب نے اپنا یوتھ ایمبیسیڈرمقررکیا تھا۔