Sep 26, 2021 04:24 pm
views : 242
Location : Different Places
Islamabad- 42 more killed from coronavirus in Pakistan
ملک بھر میں کورونا وباسے مزید 42 افراد انتقال کرگئے
پاکستان
میں عالمی وبا کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید42 افراد جاں
بحق ہوگئے جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 27 ہزار566 ہو گئی۔
نیشنل کمانڈ
اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے
مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزیدایک ہزار780کورونا کیسز
رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ38ہزار668 ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 44ہزار 712کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.98 فیصد رہی۔
سندھ
میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 55 ہزار65،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ
73 ہزار 23، پنجاب میں 4 لاکھ 28 ہزار394، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5
ہزار21، بلوچستان میں 32 ہزار849، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 20اور گلگت
بلتستان میں 10 ہزار 296 ہو گئی ہے۔
کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات
پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 12 ہزار 553افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ
سندھ میں 7 ہزار335، خیبرپختونخوا 5 ہزار498، اسلام آباد 915، گلگت
بلتستان 184، بلوچستان میں 346 اور آزاد کشمیر میں 735 افراد جان کی بازی
ہار چکے ہیں۔