Sep 26, 2021 04:29 pm
views : 248
Location : Different Places
Karachi- More good news for karachi in upcoming days, governor sindh
آنے والے دنوں میں کراچی کو مزید خوشخبریاں ملیں گی،گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شہر قائد کی عوام کو اگلے دس دنوں میں گرین لائن بسز کو چلانے کی نوید سنا دی۔
پاکستان
تحریک انصاف کے رہنما و گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے شجر کاری سے
متعلق کہا گیا ہے کہ درخت لگانا بہت آسان کام ہے مگر درخت کی دیکھ بھال
کرنا انتہائی مشکل کام ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اسماعیلی کمیونٹی موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کےلیے دس لاکھ درخت لگا رہی ہے۔
گورنر
سندھ نے کراچی والوں کو کئی خوشخبریاں ملنے کی نوید سنائی اور کہا کہ گرین
لائن بسیں کراچی پہنچ چکی ہیں اور اگلے دس دنوں میں گرین لائن بسز کو
چلانا شروع کردیں گے۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان
کے سی آر کا سنگ بنیاد رکھنے آرہے ہیں مستقبل میں کے فور منصوبے پر بھی
کام شروع کیا جائے گا۔