Sep 26, 2021 04:32 pm
views : 247
Location : Different Places
Rawalpindi- Two terrorist killed in mastung one in north waziristan
مستونگ اور ڈوسالی میں سکیورٹی فورسزکی کارروائیاں، 2 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
مستونگ
کے علاقے کانک میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کا
مقامی سربراہ ممتازعرف موٹا پہلوان مارا گیا۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان کے
ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس کے دوران ایک دہشت
گرد ہلاک ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز کے کانک میں آپریشن
کے دوران 3 گھنٹے تک فائرنگ مقابلہ جاری رہا، دہشت گرد کے قبضے سے اسلحے کی
بھاری مقدار برآمد ہوئی۔ دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے بتایا گیا
ہے جو خاصا متحرک اور تنظیم کا مقامی امیر تھا۔ اس کے خلاف قتل کے درجنوں
مقدمات درج ہیں، حکومت نے ممتاز کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقررکر رکھی تھی۔
دوسری
جانب شمالی وزیرستان کے ضلع ڈوسالی میں بھی سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا
جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا، قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی
برآمد کیا گیا۔