Sep 27, 2021 12:39 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Karachi- COVID-19, Pakistan reports less than 2,000 new cases for second consecutive day
کراچی، عالمگیر مہلک وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر دم توڑنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید اکتیس افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار سات سو ستاون نئے کیسز رپورٹ ہوگئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 757 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 81، سندھ میں 4 لاکھ 55 ہزار 808، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 861، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 299، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 120 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 46 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 40 ہزار 519 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 732 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک11 لاکھ 62 ہزار 177 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 33 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پنجاب میں 12 ہزار 559، سندھ میں 7 ہزار 350، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 507، اسلام آباد میں 916، بلوچستان میں 346، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 735 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔