Sep 27, 2021 01:55 pm
views : 237
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- Supreme Court rejected all petitions to bring a presidential system in the country
اسلام آباد، ملک میں صدارتی نظام لانے کی تمام درخواستیں خارج کردی گئیں، سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ جب بھی اور جس بھی طریقے سے صدارتی نظام آیا ملک کا نقصان ہوا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے ملک میں صدارتی نظام لانے سے متعلق تمام درخواستیں خارج کردیں۔ عدالت عظمیٰ نے درخواستوں پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے اعتراضات برقرار رکھے۔
درخواست گزار احمد رضا قصوری نے کہا تھا کہ ملک میں صدارتی نظام لانے کیلئے وزیراعظم کو ریفرنڈم کروانے کی ہدایت کی جائے، ملک میں قوم کا پیسہ چوری ہو رہا ہے اور مہنگائی ہے۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ملک بھی تو 1962 کے صدارتی نظام کے دوران ہی ٹوٹا تھا۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ملک میں مضبوط سیاسی جماعتیں،ادارے اور نظام کی موجودگی میں انفرادی طور پر آنے والے کس طرح متاثرہ فریق ہو سکتے ہیں، ممکن ہے کوئی سیاسی جماعت آتی تو کیس بنتا ، ملک میں جب بھی جس بھی طریقے سے صدارتی نظام آیا اس کا نقصان ہوا،
درخواست گزار نے کہا کہ جمہوریت خلفائے راشدین والی ہونی چاہیے۔
جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ خلفائے راشدین جیسی قیادت ہر شخص کی خواہش ہے، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے اب خلفائے راشدین جیسی قیادت ملنا ممکن نہیں، قائداعظم نے بھی جمہوریت کی بات کی تھی۔