Sep 27, 2021 01:55 pm
views : 255
Location : Domestic Place
Islamabad- PML-N will now be divided into 3 factions, Sheikh Rashid
اسلام آباد، ن لیگ اب دو نہیں تین دھڑوں میں تقسیم ہوگی، شیخ رشید کہتے ہیں (ن) لیگ انتشار اور جوڈو کراٹے سے برباد ہوگی،جعلی ویکسی نیشن کےمعاملے پر نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے
وزارت داخلہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آن آرائیول ویزے کی سہولت 50 ممالک سے بڑھا کر 65 کرنے جارہے ہیں، پاسپورٹ اورشناختی کارڈ کے معاملے پر نظر ثانی کر نے جارہے ہیں، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی سیکیورٹی کے لئے 15 مزید فیچرز لارہے ہیں، پاکستان خطے میں ای پاسپورٹ جاری کرنے والا پہلا ملک ہو گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ ایف آئی اے کو سائبر کرائم کی ایک لاکھ درخواستیں مو صول ہوئی ہیں ، سائبر کرائمز والوں کو 2 ارب کے فنڈ جاری کررہے ہیں،نادرا نے 75 لاکھ لوگوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کئے، نادرا کو ہدایت کی ہے آئندہ ایسی غلطی نہ ہو۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ دستانے والے ہاتھ پاکستان کونقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے لیکن پاک فوج دہشت گرد سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کو منسوخ کرنے والوں کے قریب پہنچ چکے ہی، انہیں پوری دنیا کے سامنے لائیں گے، سنگاپور سے بھارت کے رابطوں اور 12 اکاؤنٹس پر مزید پیش رفت سامنے آرہی ہے۔