Sep 27, 2021 02:36 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Karachi- This is no politics. In fact a new low !! By launching a fake & doctored video against me, Muhammad Zubair
کراچی، سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیوز سے متعلق محمد زبیر کا ردعمل سامنے آگیا، سابق گورنر سندھ کہتے ہیں جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے
سابق گورنر سندھ، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے حوالے سے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک عمل کیا ہے۔
محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔