Sep 27, 2021 03:05 pm
views : 250
Location : Domestic Place
Heavy rains in different parts of Karachi made the weather pleasant
کراچی کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، موسم کا حال بتانے والوں نے کراچی میں دو اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے
شہر قائد میں صبح سے ہی گرمی عروج پر تھی اور سورج آگ برسا رہا تھا کہ ایک دم موسم میں تبدیلی آئی اور تیز ہوا کے ساتھ بارش کا آغاز ہوگیا۔کینٹ اسٹیشن پر مسافر پریشان ہوگئے کیونکہ پلیٹ فارم پر بنے شیڈ سے بھی پانی رسنے لگا۔
اس کے علاوہ کورنگی، محمود آباد ، صدر،آئی آئی چندریگر روڈ، اسکیم 33، نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کے علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔
خیال رہے کہ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے دو اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
سردار سرفراز نے کہا کہ کل تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش ہوسکتی ہے جس سے شہر میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ رہے گا۔