کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کے وار کم ہونے لگے، کورونا وائرس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اکتالیس افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کردیئے جبکہ ایک ہی روز میں مزید چودہ سو افراد کورونا سے متاثر ہوگئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 400 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 29 ہزار 655، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 343، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 353، بلوچستان میں 32 ہزار 875، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 308، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 217 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 74 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 92 لاکھ 84 ہزار 635 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 64 ہزار 219 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
دوسری طرف سربراہ این سی او سی اسد عمرکا کہنا ہے کہ بارہ سال اوراس سے زائد عمرکے بچوں کی ویکسینیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ٹوئٹ کرتے ہوئے اسد عمرنے کہا کہ اسکولوں میں ویکسینیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی تاکہ بچوں کی ویکسینیشن کے لئے آسانی ہو۔