Sep 28, 2021 12:18 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Security tighten on Chelum Shohda-e-Karbala
کراچی، پاکستان بھر میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر جلوس نکالے گئے اور مجالسِ عزا منعقد کی گئیں، سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے نشتر پارک سے مجلس کے بعد مرکزی جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی مقرر کردہ راستوں سے گزرتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پزیر ہوا۔کراچی میں شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جلوس کی گزرگاہ کی طرف آنے والے راستوں پر کنٹینر رکھے گئے۔ شہر بھر میں بالخصوص مرکزی جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کے اہلکار سیکیورٹی پر ماموررہے۔جلوس کی گزرگاہ کی بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سرچنگ بھی کی۔سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی گئی۔ شہر میں متبادل راستوں سے متعلق رہنمائی کیلئے ٹریفک پولیس اہلکار جگہ جگہ تعینات رہے۔
ملک کےدوسرے بڑے شہر اور صوبۂ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور میں بھی شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر مجالس برپا کی گئی اور جلوس نکالے گئے۔ راولپنڈی میں شہدائے کربلا کے چہلم کا مرکزی جلوس کمیٹی چوک امام بارگاہ عاشقِ حسین سے برآمد ہوا۔جلوس کی نگرانی کیلئے 3500 پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے،پنجاب کے ضلع ملتان میں شہدائے کربلا کے چہلم کے نو جلوس برآمد ہوئے اور 28 مجالس منعقد کی گئیں۔سیکیورٹی کے لیے 2500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیئے گئے۔چہلم شہدائے کربلا کے موقع پرضلع بہاول پور میں 12 جلوس برآمد ہوئے اور 18 مجالسِ عزا برپا کی گئیں۔ اوچ شریف میں مرکزی جلوس امام بارگاہ محلہ خواجگان سے برآمد ہوا۔ضلع گوجرانوالہ میں بارہ جلوس برآمد ہوئے جبکہ 5 مجالس برپا کی گئیں۔