Sep 28, 2021 12:30 pm
views : 226
Location : Domestic Place
Islamabad- Chairman NAB's term cannot be extended as per law: Shahid Khaqan
اسلام آباد، قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں دس روز رہ گئے، تاحال مشاورت نہیں کی گئی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قانون کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، حکومت چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کیلئے قانون تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت و اپوزیشن کی مشاورت سے چیئرمین نیب لگتا ہے، چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں دس روز رہ گئے تاحال مشاورت نہیں ہوئی، قانون کہتا ہے چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع نہیں ہوسکتی، کیا چیئرمین نیب کو تحقیقات کیلئے مزید 4 سال چاہئیں، اپوزیشن ارکان پر بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔