Sep 28, 2021 12:39 pm
views : 233
Location : Domestic Place
Karachi- Air ambulance carrying ailing Pakistani comedian Umer Sharif leaves for US
کراچی، شہنشاہ ظرافت عمرشریف ایئرایمبولینس کے ذریعے علاج کیلئے امریکا روانہ ہو گئے، جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے
کامیڈی کنگ عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے باعث بیرون ملک روانگی موخر کر دی گئی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق ہسپتال میں ڈائیلاسز کے دوران عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہونے کے باعث طبیعت بگڑی جس کے بعد انکو فوری طور پر سی سی یو وارڈ منتقل کردیا تھا جہاں ڈاکٹرز کی سرتوڑ کوششوں کے بعد ان کی حالت سفر کے قابل ہو گئی ہے۔
منیلا سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والی ائیرایمبولینس میں اداکار عمر شریف کو امریکا کیلئے روانہ کردیا گیا ہے جو انہیں جرمنی کے راستے امریکہ پہنچائے گی۔
خیال رہے کہ اداکار عمر شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، ان کے امریکہ علاج کے لئے سندھ حکومت تعاون کر رہی ہے، ائیرایمبولینس کے ذریعے انہیں واشنگٹن منتقل کیا جائے گا جہاں جارج واشنگٹن یونیورسٹی ہسپتال میں علاج کیلئے انتظامات کر دیئے گئے ہیں۔