لندن، سابق ہائی کمشنر واجد شمس الحسن برطانیہ میں انتقال کر گئے، سید واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے،آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے واجد شمس کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے
سابق ہائی کمشنر اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما واجد شمس الحسن لندن میں انتقال کر گئے۔واجد شمس الحسن کا شمار ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا، وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے سید واجد شمس الحسن کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سید واجد شمس الحسن صحافی ،سفارتکار اور تاریخ کا عظیم ورثہ تھے ،ان کے والد نواب شمس الحسن قائداعظم کے چالیس سال ساتھی رہے ، سید واجد شمس الحسن بھٹو خاندان کے عظیم دوست اور ساتھی تھے ،ان کی پارٹی قیادت اور جمہوریت کےلئے بے مثال خدمات ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ واجد شمس الحسن کے انتقال پر مجھ سمیت پوری پارٹی دکھی ہے، واجد شمس الحسن کے انتقال سے پاکستان ایک مدبر محبِ وطن سے محروم ہوگیا۔