Sep 28, 2021 03:45 pm
views : 229
Location : Domestic Place
Kartachi- Dollar touches all-time high at Rs169.6
کراچی، روپے کی قدر میں مزید تنزلی واقع ہوگئی، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،حکومتی اقدامات بھی روپے کی قدر میں مسلسل کمی کو روکنے میں ناکام ثابت ہوگئے
حکومتی پالیسیوں کے باوجود کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر ملکی تاریخ کی نئی کم ترین سطح پر جاپہنچی ہے۔
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں 40 پیسے اضافہ دیکھا گیااور ایک امریکی ڈالر 170 روپے کی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک وقت میں قیمت خرید 171 روپے 50 پیسے جب کہ قیمت فروخت 172 روپے 20 پیسے بھی دیکھی گئی ہے۔
ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافے کے باعث ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی اشیا مزید مہنگی ہوجائیں گی، جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔