Sep 28, 2021 06:53 pm
views : 256
Location : Domestic Place
Islamabad- Shahbaz Sharif could go to jail for 25 years, Fawad Chaudhry
اسلام آباد، شہباز شریف پچیس سال کیلئے جیل جاسکتے ہیں، فواد چوہدری کہتے ہیں وفاقی حکومت کے علاوہ کوئی چاند نظر آنے کا حتمی اعلان نہیں کرسکے گا
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شریف خاندان سے متعلق عدالتی فیصلے کو پاکستان میں غلط رپورٹ کیا گیا، پاکستان کے عوام شریف خاندان سے لوٹی ہوئی دولت کی ریکوری چاہتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے اپوزیشن کے ساتھ انتخابی اصلاحات پر بات کرنے کی ہدایت کی ہے، انتخابی اصلاحات کے دو اہم جزو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ ہوں گے، انتخابی اصلاحات سے انتخابی تنازعات کم ہوجائیں گے،حکومت نے 20 الیکٹرانک ووٹنگ مشین منگوائی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پارلیمان کے اندر انتخابی اصلاحات کی بات آگے بڑھنی چاہیے، کابینہ اجلاس کی شروعات الیکٹرانگ ووٹنگ مشین اور انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے سے ہوتی ہے، پی ٹی آئی حکومت کے علاوہ کبھی کسی نے انتخابی اصلاحات کی بات نہیں کی۔