Sep 29, 2021 03:47 pm
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,560 coronavirus cases, 52 deaths in 24 hours
کراچی، عالمی مہلک وباء کورونا وائرس کی چوتھی لہر نے مزید باون افراد کی زندگیاں چھین لیں جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار پانچ سو ساٹھ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار 353، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 548، بلوچستان میں 32 ہزار 888، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 311، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 287 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 836 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔