Sep 29, 2021 03:50 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Islamabad- PM Imran Khan performs groundbreaking of upgradation of Jhal Jaho Bela road
اسلام آباد، سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن ملک کا سب سے بڑا ڈاکا ہے، وزیراعظم کہتے ہیں سڑکوں کی تعمیر میں چوری کیے جانے والے پیسے کی تحقیقات کرائیں گے
وزیراعظم عمران خان نے جھل جھاؤ بیلا روڈ کی بحالی اوراپ گریڈیشن کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سڑکیں بنانے میں قوم کا پیسہ چوری ہوتا رہا، جب تک بلوچستان میں سڑکیں نہیں بنیں گی توترقی کیسے ہوگی۔ کم ریٹ پرکوالٹی سڑک بنانا کمال ہے۔ سڑکوں کی کم لاگت میں تعمیر اس بات کا ثبوت ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے کرپشن کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ غریب ملکوں میں سب سے زیادہ کرپشن ہے۔ جوجوعلاقے پیچھے رہ گئے ہیں ان کی مدد کررہے ہیں، کوشش ہے پیچھے رہ جانے والے علاقوں کوآگے لائیں۔قوم کوپتہ ہونا چاہئے کرپشن سے کتنا نقصان ہوتا ہے۔
بلوچستان حکومت کا 80 کلومیٹر طویل سڑک کا منصوبہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی مکمل کرے گا۔ دولین سڑک کا یہ منصوبہ 11،835 ملین روپے کی لاگت سے تین سالوں میں مکمل ہوگا۔ منصوبے سے مقامی لوگوں کوروزگار کے 3 ہزار مواقع بھی میسرآئیں گے۔