Sep 29, 2021 03:51 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan rejects Indian reports of militant deaths and arrests
اسلام آباد، پاکستانی عسکریت پسندکی ہلاکت اور گرفتاری کی بھارتی خبروں کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا کہنا ہے بھارت کے مذموم ہھتکنڈوں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ ڈوزیئر میں تفصیل کے ساتھ بے نقاب کیا
پاکستان نے کہا ہے کہ ہم نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے بارے میں ڈوزیئر کے ذریعے دنیا کے ساتھ ناقابل تردید شواہد شیئر کیے ہیں، اس وقت بھی ہزاروں نوجوان کشمیری مختلف الزامات کے تحت بھارتی جیلوں میں قید ہیں بھارت وقتا فوقتا ان نوجوانوں میں سے کچھ کو دنیا کے سامنے مبینہ عسکریت پسند کر پیش کرتا رہتا ہے۔
دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ جب بھی بھارت عالمی برادری کا دباؤ محسوس کرتا ہے وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں اپنے مظالم اور پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے فلیگ آپریشن، جعلی مقابلوں اور جعلی اسلحہ کی بازیابی کی کارروائیوں شروع کر دیتا ہے، ان کاروائیوں میں بھارتی قابض افواج کی شمولیت کوئی نئی بات نہیں ہے۔