Sep 29, 2021 03:57 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Lahore- Famous Actress Meera cried in court
لاہور، تکذیب نکاح کیس میں اداکارہ میرا کی کمرہ عدالت میں رو رو کر انصاف کیلئے دہائیاں، اداکارہ میرا کمرہ عدالت میں اشکبار ہوکر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں
سیشن کورٹ لاہور میں اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اداکارہ میرا کی کمرہ عدالت میں انصاف کیلئے رو رو کر دہائیاں دیں۔اداکارہ کمرہ عدالت میں رو رو کر اپنی صفائیاں پیش کرتی رہیں اور کہا جج صاحب میں دس سال سے انصاف کے لیے در بدر پھر رہی ہوں۔ جج صاحب میں امریکا کی عدالت میں پیش ہوئی تو وہاں میری بات کو مکمل سنا گیا۔
عدالت نے اداکارہ میرا کو چیخ چیخ کر بولنے سے منع کر دیا اور ترمیمی شواہد پر وکلا کو بحث کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت پانچ اکتوبر تک ملتوی کردی۔
خیال رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا تاہم اداکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کررکھی ہے۔