Sep 30, 2021 11:44 am
views : 247
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,742 coronavirus cases, 39 deaths in 24 hours
کراچی، عالمگیر مہلک وباء کے قہر کا زور ٹوٹ نہ سکا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس مزید انتالیس انسانی جانیں نگل گیا جبکہ ایک ہی روز میں ایک ہزار سات سو باہتر نئے مریضوں کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
این سی او سی تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 742 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 92، سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 458، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 796، بلوچستان میں 32 ہزار 916، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 321، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 417 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 127 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 93 لاکھ 86 ہزار 106 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 635 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 69 ہزار 566 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔