Sep 30, 2021 11:50 am
views : 262
Location : Domestic Place
Islamabad- OGRA recommends Rs 5.25 per liter increase in petrol price
اسلام آباد، پاکستان میں پیٹرول مزید پانچ روپے پچیس پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ کرے گی
حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں مزید پانچ روپے پچیس پیسے فی لیٹر اضافہ کئے جانے کا امکان ہے۔
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے جس میں پٹرول کی قیمت پانچ روپے پچیس پیسے فی لیٹر جب کہ ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے ایک پیسہ جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے اور مٹی کی تیل کی قیمت میں 5 روپے 42 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔