Sep 30, 2021 11:57 am
views : 285
Location : Domestic Place
Karachi- PMD advises to remain alert as rain, windstorm may cause urban flooding in Sindh
کراچی میں دو اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کردیا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں تیس ستمبر سے تین اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی ہوسکتی ہے، ماہی گیر اس دوران سمندر میں جانے سے گریز کریں
محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے الرٹ جاری کیا ہے، جس کے مطابق شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان کی تشکیل ہوسکتی ہے، جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔
الرٹ کے مطابق 30 ستمبر سے 3 اکتوبر کے دوران سمندر میں طغیانی اور کبھی انتہائی طغیانی رہ سکتی ہے، طوفانی بارشیں کراچی میں اربن فلڈنگ کا سبب بن سکتی ہیں، بدین، ٹھٹہ، حیدرآباد، دادو میں بھی سسٹم کے تحت اربن فلڈنگ کا خطرہ رہےگا۔ بلوچستان کے اضلاع لسبیلہ، سومیانی، اورڑماڑا، پسنی، گوادر، تربت اور جیوانی میں بھی طوفانی بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، آندھی کے باعث کمزور عمارتوں کو نقصان پہچنے کا خطرہ رہے گا، تمام ادارے الرٹ رہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا موسم گرم ومرطوب رہا، دن کے وقت لوکے تھپیڑے چلے، شہر میں درجہ حرارت 38.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصدرہا۔