Sep 30, 2021 02:28 pm
views : 271
Location : Domestic Place
Islamabad- Dr Omar Attiq elected unopposed as the President of the American College of Physicians
اسلام آباد، پاکستانی ڈاکٹر کا امریکا میں بڑا کارنامہ، پاکستانی نژاد امریکی شہری ڈاکٹر عمر عتیق بلامقابلہ امریکن کالج آف فزیشنز کے صدر منتخب ہوگئے
پاکستانی نژاد امریکی فیزیشن ڈاکٹر عتیق آرکنساس کینسر انسٹی ٹیوٹ کے بانی ڈائریکٹر ہیں اور امریکن کالج آف فزیشنز کے رکن ہیں۔انہوں نے اپنی میڈیکل کی ڈگری خیبر میڈیکل کالج ، پشاور یونیورسٹی ، پاکستان سے حاصل کی۔ بعدازاں شکاگو کی لوئولا یونیورسٹی کے ایڈورڈ ہائنز جونیئر ویٹرنز ایڈمنسٹریشن اسپتال اور فوسٹر جی میک گاؤ اسپتال میں ہاؤس جاب کی۔
ڈاکٹر عمر عتیق نے نیویارک کے میموریل سلوان کینسر سینٹر میں میڈیکل آنکولوجی اور ہیماٹولوجی کی فیلوشپ ٹریننگ کی۔
امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر عمر عتیق پاکستانی نژاد پہلے ڈاکٹر اور امریکی کالج آف فزیشنز کے صدر منتخب ہونے والے دوسرے بین الاقوامی میڈیکل گریجویٹ ہوں گے۔
ڈاکٹر عتیق کو مبارکباد دیتے ہوئے پاکستانی سفیر نے اسے پاکستانی امریکی کمیونٹی کے لیے ایک قابل فخر اور تاریخی لمحہ قرار دیا۔