Sep 30, 2021 03:30 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan Navy is playing an important role in promoting maritime defense and blue economy, says Navel Chief
اسلام آباد، پاک بحریہ سمندری دفاع اور بلیو اکانومی کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، امیر البحر نے ورلڈ میری ٹائم ڈے پر پیغام میں کہا ہے یہ دن جہازرانوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن جہاز رانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جہاز رانوں نے مشکل وبائی صورتِ حال کے باوجود دنیا کی اہم ترین سپلائی چین کو برقرار رکھا۔
ورلڈ میری ٹائم ڈے 2021 ء کے موقع پر اپنے بیان میں نیول چیف نے کہا کہ اس سال میری ٹائم کے عالمی دن کا موضوع جہاز ران جہاز رانی کے مستقبل کی بنیادہے ۔
ایڈمرل امجد علی نیازی نے مزید کہا کہ قدرت نے پاکستان کو متعدد سمندری وسائل سے نوازا ہے، ملکی معیشت کے فروغ کیلئے پاک چین اقتصادی راہداری کی کامیابی محفوظ سمندری راستوں سے منسلک ہے۔