Sep 30, 2021 03:57 pm
views : 276
Location : Domestic Place
Islamabad- US Senate bill aimed at building pressure on Biden administration, says FM Qureshi
اسلام آباد، پاکستان کی اہمیت سے انکار کرنا حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہوگا، وزیر خارجہ کہتے ہیں امریکی سینیٹ میں پیش ہونے والے بل پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کمیونیکشن کوبڑھا رہے ہیں، واشنگٹن میں ابھی تک لوگ ذہنی طورپرافغانستان کی بدلتی صورتحال کوسمجھ نہیں پائے۔پاکستان اور امریکا افغانستان میں مخلوط حکومت چاہتا ہے۔ پاکستان افغانستان کا پڑوسی ہے، پاکستان اورامریکا کا افغانستان میں ایک مقصد ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سے ملاقات میں طے پایا تھا مشاورت کا عمل جاری رکھیں گے، مستقبل قریب میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے ایک شخصیت پاکستان کا دورہ کریں گی۔ پاکستان کی اہمیت سے انکار کرنا حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہوگا۔ ابھی ہمیں افغان حکومت کودیکھنا ہوگا ہمسایہ ملکوں سے کیا سلوک کرتے ہیں، بہت سی پیچدیدگیاں ہیں ہمیں افغان حکومت کودیکھنا ہوگا۔
اس سے قبل ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ امریکی سینیٹ میں مسودہ قانون میں پاکستان کے بارے میں ذکر مکمل طور پر بلاجواز ہے، تمام حوالہ جات پاک، امریکا تعاون کی روح کے منافی ہیں۔