Oct 01, 2021 12:08 pm
views : 263
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,411 coronavirus cases, 56 deaths in 24 hours
کراچی، عالمگیر وباء کے وار میں کمی واقع ہونا شروع ہوگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چھپن افراد کورونا سے انتقال کرگئے جبکہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چار سو گیارہ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 411 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 31 ہزار 666، سندھ میں 4 لاکھ 57 ہزار 928، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 17، بلوچستان میں 32 ہزار 926، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 328، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 516 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 157 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 35 ہزار 155 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 49 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 70 ہزار 590 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔