Oct 01, 2021 12:25 pm
views : 283
Location : Domestic Place
Karachi hurricane threat averted, the storm headed towards the coast of Muscat
کراچی میں سمندری طوفان کا خطرہ ٹل گیا، موسم کا حال بتانے والے کہتے ہیں شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا اور موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے
یو ایس جوائنٹ ٹائیفون وارننگ سینٹر پرل ہاربر کی جانب سے جاری کردہ تازہ صورتحال کے مطابق سمندری طوفان کراچی سے دور ہورہا ہے تاہم سسٹم کے مطابق طوفانی بارش کا امکان بلوچستان کی ساحلی پٹی پر ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق طوفان کی شدت میں کمی کے باعث شہر میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہے گا تاہم دوپہر تک موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
دوسری جانب کراچی میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ کراچی میں اربن فلڈنگ کے خدشہ کے پیش نظر سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کیا، ادھر محکمہ تعلیم سندھ نے بھی صوبے میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہ جامعہ کراچی نے تمام امتحانات بھی منسوخ کردیے اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔