Oct 01, 2021 02:36 pm
views : 280
Location : Domestic Place
Islamabad- Pakistan, Denmark agree to further strengthen bilateral ties in diverse fields
اسلام آباد، پاکستان اور ڈنمارک میں گرین پارٹنر شپ معاہدہ ہوگیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں پاکستان رابطہ کاری اور اپنے دفاع میں دلچسپی رکھتا ہے، ڈینش وزیر خارجہ کا کہنا ہے ہم طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، افغانستان میں خواتین کے حقوق کی صورتحال پرتحفظات ہیں
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈنمارک کے ہم منصب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈنمارک کی جانب سے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پاکستان کو سپورٹ کرنے پر مشکور ہیں۔ڈنمارک کے ہم منصب سے افغانستان کی صورتحال پر بات ہوئی ہے، ڈنمارک کے ساتھ باہمی تعلقات اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکی کانگریس میں پیش ہونے والے بل کے بارے میں آگاہ ہیں، کانگریس کو پاکستان کے کردار کوسمجھنا ہوگا،امریکا میں لابیز اور ہمارے ہمسائے اس بل کے پیچھے ہیں۔
اس موقع پر وزیرخارجہ ڈنمارک نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم سب کے افغانستان میں مشترکہ مفادات ہیں، نہیں چاہتے کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپ دوبارہ منظم ہوں، افغانستان میں عورتوں اور بچوں کے حقوق کا دفاع کرنا ہوگا۔