Oct 01, 2021 02:46 pm
views : 265
Location : Accountibility Courts
Lahore- NAB court indicts Shehbaz Sharif's wife in money laundering case
لاہور، منی لانڈرنگ ریفرنس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد، نصرت شہباز خود پیش نہیں ہوئیں، ان پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی
احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
احتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز پر فرد جرم عائد کردی۔ نصرت شہباز خود پیش نہیں ہوئیں اور ان پر پلیڈر کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو طلب کرلیا جبکہ شہباز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کرلی۔ کیس کی سماعت 18 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔