Oct 01, 2021 03:01 pm
views : 280
Location : Domestic Place
Islamabad- India has always played a role of spoiler in the region, says National Security Advisor
اسلام آباد، بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، مشیر قومی سلامتی کہتے ہیں پاکستان طالبان کی جانب سے نہیں بلکہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے بات کررہا ہے
مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ ہندوستان نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے۔
عالمی نشریاتی ادارے کو کو انٹرویو دیتے ہوئے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان گزشتہ چار دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے، پاکستان نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان کا سیاسی حل ہونا چاہیے، ہم ماضی میں پچاس لاکھ سے زائد مہاجرین کی میزبانی کر چکے ہیں۔
مشیر قومی سلامتی نے کہا کہ پاکستان ایک مستحکم اور پرامن افغانستان دیکھنا چاہتا ہے، پاکستان طالبان کی جانب سے بات نہیں کر رہا بلکہ خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات کر رہا ہے، بھارت نے ہمیشہ خطے میں بگاڑ کا کردار ادا کیا ہے، اور جعلی خبر کا استعمال کرتے ہوئے وادی پنجشیر پرجھوٹے بیانیہ کو آگے بڑھایا، مستحکم افغانستان خطے میں امن کے لیے ناگزیر ہے، اور اس کے لئے روس، پاکستان اور چین افغانستان میں مثبت اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔