Oct 01, 2021 03:18 pm
views : 285
Location : Senate of Pakistan
Islamabad- A bill has been passed to increase the punishment for disrespecting the national flag and the image of Quaid-e-Azam.
اسلام آباد، قومی پرچم، قائداعظمؒ تصویر کی بیحرمتی پرسزائیں بڑھانے کا بل منظور کرلیا گیا، پانچ سال تک قید یا کم سے کم پچاس ہزا روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی
سینیٹ داخلہ کمیٹی نے قومی پرچم اور قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی پرسزائیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا۔
قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے خصوصی افراد کی ذیلی کمیٹی کی کنوینئر منزہ حسن نے اجلاس میں وزارت تجارت و صنعت کو ہدایت کی کہ وہ خصوصی افراد کیلئے ایسی گاڑیاں منگوانے کی اجازت دی جائے جس سے ان افراد کو سہولیات مل سکے۔
علاوہ ازیں چیئرمین محسن عزیز کی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹ داخلہ کمیٹی نے قومی پرچم اور قائداعظم کی تصویر کی بے حرمتی پرسزائیں بڑھانے کا بل منظور کر لیا، بل کے مطابق قومی پرچم اور قائد اعظم کی تصویر کی بے حرمتی یا سرکاری املاک سے غیر مجاز طور پر جان بوجھ کر اتارے جانے پر پانچ سال تک قید یا کم سے کم50ہزا روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔