Oct 01, 2021 03:34 pm
views : 289
Location : Lahore High Court
Lahore- Order to release Leader of banned Tehreek-e-Libek Hafiz Saad Rizvi
لاہور، کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کو رہا کرنے کا حکم، سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد چودہ مختلف مقدمات میں ملوث کیا گیا، وکیل سعد رضوی نے عدالت میں مؤقف پیش کردیا
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کے چچا امیر حسین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت.چیف سیکرٹری، ہوم سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب پولیس، ڈی سی لاہور اور سی سی پی او کو فریق بنایا گیا، اسپیشل سیکرٹری ہوم عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ سعد رضوی کو نظر بندی کے بعد 14 مختلف مقدمات میں ملوث کیا گیا، لاہور ہائیکورٹ کے ریویو بورڈ نے بھی نظر بندی میں توسیع کرنے سے انکار کر دیا تھا، درخواست گزار کی جماعت مکمل مذہبی جماعت ہے جس کا ملکی سیاست سے کوئی تعلق نہیں، جب کہ حکومت نے سیاسی بنیادوں پر درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کیا اور نقص امن عامہ کے تحت نظر بند کر دیا۔
عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی کالعدم قرار دیدی۔