Oct 02, 2021 01:28 pm
views : 291
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 1,664 coronavirus cases, 46 deaths in 24 hours
کراچی، کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے مزید چھیالیس افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ ایک ہی دن میں ملک بھر میں ایک ہزار چھ سو چونسٹھ نئے مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 664 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 32 ہزار 190، سندھ میں 4 لاکھ 58 ہزار 697، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 260، بلوچستان میں 32 ہزار 943، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 329، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 590 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 193 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 94 لاکھ 86 ہزار 951 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 796 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 73 ہزار 437 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 511 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔