Oct 02, 2021 01:30 pm
views : 286
Location : Domestic Place
Islamabad- French TV channel exposes false Indian propaganda, says Fawad Chaudhry
اسلام آباد، فرانس کے ٹی وی چینل نےجھوٹا بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کر دیا، فواد چوہدری کہتے ہیں پاکستان مخالف بھارتی جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بے نقاب کررہا ہے
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فرانس کے ٹی وی چینل نے جھوٹا بھارتی پروپیگنڈا بےنقاب کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر فرانس کے ٹی وی کی ویڈیو رپورٹ شئیر کی اور کہا کہ فرانسیسی چینل نے وادی پنج شیر میں پاک فضائیہ کے حملے کی خبرجھوٹ قرار دی ہے۔بھارتی میڈیا نے بھی اسی ویڈیو کا سہارا لے کر پروپیگنڈا کیا، پاکستان مخالف بھارتی جعلی پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو اب عالمی میڈیا بھی بےنقاب کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ فرانسیسی میڈیا نے افغانستان کی صورتحال پر حقائق نامہ جاری کرکے بھارتی میڈیا کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا پول کھول دیا۔فرانسیسی میڈیا نے واضح کردیا کہ پاکستان دشمنی میں بھارتی میڈیا صحافتی اقدار کی تباہی پر تلا ہوا ہے، افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد بھارتی مرکزی میڈیا نے غلط معلومات پھیلائیں۔