Oct 02, 2021 01:31 pm
views : 286
Location : Domestic Place
Lahore- Govt giving NRO to banned TTP, Rana Sanaullah
لاہور، حکومت کالعدم ٹی ٹی پی کو این آر او دے رہی ہے، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں عوام کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کیلئے پی ڈی ایم کا ساتھ دیں
پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے حکومت پر کالعدم ٹی ٹی پی کواین آر او دینے کا الزام عائد کردیا۔
لاہور
کی انسدادِ منشیات کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ
نون پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپوزیشن
لیڈر کے ساتھ نہیں مولوی فقیر کے ساتھ بات کرنا چاہتے ہیں۔وزراء کو شرم
آنی چاہیئے، کہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی والے آئین سے وفا داری کا اظہار کرنا
چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ 52 روپے کلو والی چینی 115 روپے کلو پر
پہنچ گئی ہے، ملک کو معاشی طور پر تباہ کر دیا گیا ہے، ڈالر 170 روپے سے
بڑھ گیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی حکومت نے ملک کو اخلاقی، سیاسی اور
معاشی تباہی سے دو چار کر دیا ہے۔عوام کٹھ پتلی حکومت کو فارغ کرنے کے لیے
پی ڈی ایم کا ساتھ دیں، اپنی آواز اپوزیشن کی آواز کے ساتھ ملائیں۔