Oct 02, 2021 04:13 pm
views : 299
Location : Domestic Place
Karachi- Don't believe PMC, now we will take our own test, announced Sindh Health Minister
کراچی، پی ایم سی کو نہیں مانتے، بہت ہوگیا، اب ہم اپنا ٹیسٹ خود لینگے، وزیر صحت سندھ کا اعلان، عذرا پیچوہو کہتی ہیں سندھ کے ڈومیسائل پر سارے بچوں کو پرسنٹ ٹیچ کے مطابق ہم سیٹیں دیں گے
وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ینگ اسٹوڈنٹس کے میسیج آرہے تھے کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ ہر ادارے کا فرض ہے قوم کی خدمت کرے۔ پی ایم سی کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ یہ بچوں کا مسئلا نہیں سمجھتا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایم سی زبردستی بنایا گیا تھا، جس نے ڈاکٹرز کی تکلیفوں میں اضافہ کیا ہے۔ پچھلے سال امتحانات میں پی ایم سی کی جانب سے پیپرز میں بہت غلطیاں تھیں۔ ابھی جو پیپرز بنئے گئے، وہ بھی پنجاب بورڈ کا سلیبس بنایا گیا ہے۔ جو سلیبس ہم سندھ میں نہیں پڑھاتے، بچے احتجاج کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر روز ایک پیپر نکلتا ہے، اس امتحان میں بچوں کو کوئی فائدا نہیں ہوا۔ چار سو سے زیادہ این ٹی سیز ڈاکٹرز کی سیٹیں تھیں۔ پرائیویٹ سیکٹر کی تیس فیصد سیٹیں خالی ہیں، وہ بھری نہیں۔ پی ایم سی نے پیسوں کی وجہ سے دوسرے صوبے کے بچوں کو سیٹیں دی ہیں۔