Oct 02, 2021 07:55 pm
views : 283
Location : Domestic Place
Karachi- IGNITE Organizes third chapter on women's empowerment
کراچی، اگنائٹ کے تحت خواتین کو خودمختار بنانے کے حوالے سے تیسرے چیپٹر کا انعقاد
اگنائٹ کے زیر اہتمام خواتین کو خودمختار بنانے اور مختلف برادریوں کی ترقی کے حوالے سے تیسرے چیپٹر کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر پروگرام آرگنائزر ہدیٰ غریب کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کا دنیا بھر میں بہترین تشخص اجاگر کرنے کی جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ ہم سب مل کر کامیابی کی منازل کو باآسانی طے کرسکیں گے۔
تیسرے چیپٹر میں مختلف اداروں، برادریوں کے لوگوں کے ساتھ ساتھ خواتین کے علاوہ موززین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔
تقریب میں شریک فرحت رشیدکا کہنا تھا کہ ہمیں کبھی ہمت نہیں ہارنی چاہئے، لوگوں کو ہمت اور آگے بڑھنے کیلئے موقع دینا چاہئے۔خصوصی افراد کو ہمت دے کر معیشت کی بہتری میں مثبت کردار ادا کرنے کے قابل بنانا ہوگا۔
تقریب کے اختتام پر منتظمین کی جانب سے مہمان خصوصی کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔