Oct 03, 2021 10:12 pm
views : 286
Location : Domestic Place
Islamabad- Dar in bid to save his Senate seat
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا الیکشن کمیشن کو خط
پارلیمان کے ایوانِ بالا میں اپنی نشست برقرار رکھنے کے لیے حلف اٹھانے کی قانونی مدت 2 ہفتوں میں ختم ہونے والی ہے۔
ایسے میں سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو خط لکھ کر استدعا کی ہے کہ 40 روز کے اندر حلف اٹھانے کا اصول ان کا پر لاگو نہیں ہوتا۔
رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ انہوں نے ای سی پی کو لکھے اپنے خط میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں سینیٹ کی نشست پر کامیابی سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا جو سپریم کورٹ نے 8 مئی 2018 کو معطل کردیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ان کا مقدمہ تاحال التوا کا شکار ہے اور جب تک معطلی کا حکم برقرار ہے وہ اس سینیٹ کا حلف لینے کے اہل نہیں ہیں۔
اسحٰق ڈار نے یکم ستمبر کو نافذ ہونے والے صدارتی آرڈیننس کا حوالہ بھی دیا جس کے تحت آرڈیننس کے نفاذ کے بعد 40 روز کے اندر حلف نہ اٹھانے والا قانون ساز اپنا عہدہ برقرار نہیں رکھ سکے گا۔
ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت حلف اٹھائیں گے جب معطلی کا حکم ختم ہوجائے گا۔
خود ساختہ طور پر جلا وطن سابق وفاقی وزیر نے خط کی نقل چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھی ارسال کی۔
خیال رہے کہ وفاقی حکومت بے صبری سے منتظر ہے کہ اسحٰق ڈار کی نشست خالی ہو اور اس پر وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کو سینیٹر منتخب کیا جائے۔