Oct 03, 2021 10:18 pm
views : 235
Location : Different Places
Karachi- underpass named after late comic Umar Sharif
انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمرشریف سے منسوب کردیا گیا
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی روڈ کو عمرشریف سے منسوب کرنے کا اعلا ن کردیا۔
ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا، جس میں
انہوں نے بتایا کہ شہید ملت روڈ پر قائم ہونے والے انڈر پاس اور حیدر علی
روڈ کو عمر شریف کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں مرتضیٰ وہاب نے
عمر شریف کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور انتقال پر تعزیت کی۔بعد ازاں میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’عمرشریف عظیم شخصیت اوربڑےفنکار
تھے، انہوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا‘۔
صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی بھی عمر شریف کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پہنچے۔
وزیراطلاعات
سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمر شریف کو اُن کی خواہش کے
عین مطابق عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں دفن کیا جائے گا۔ انہوں
نے بتایا کہ سندھ حکومت نے تدفین کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔
جرمنی
میں انتقال کر جانے والے معروف پاکستانی اداکار عمر شریف کی میت منگل کے
روز کراچی پہنچنے کا امکان ہے، جرمنی سے اُن کی میت پیر کی رات روانہ کی
جائے گی۔ جرمنی کے شہر نیوریمبرگ سےکراچی کافضائی فاصلہ8 گھنٹے ہے۔
اطلاع
کے مطابق عمر شریف کی میت کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، عمرشریف کے
بیٹے اور اہلیہ کراچی سے براہ راست امریکا روانہ ہوئے تھے، جو آج رات کو
جرمنی پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق اتوارکی تعطیل کے باعث ضروری کارروائی
پیر کے روز مکمل کی جائےگی، میت لانےکیلئے کمرشل پروازیا ایئر ایمبولینس
کا استعمال کیاجاسکتا ہے۔
اس ضمن میں سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے
کہ ’ایئرایمبولینس سے متعلق تحریری درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست
موصول ہوئی تو طیارے یا ایئرایمبولینس کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے
کی اجازت دی جائے گی۔