Oct 04, 2021 02:08 pm
views : 240
Location : Domestic Place
Karachi- Pakistan reports 27 deaths from COVID-19, lowest since late July
کراچی، کورونا وائرس کے وار میں کمی آنے لگی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وباء کے باعث ستائیس افراد کی زندگیوں کا خاتمہ ہوگیا جبکہ ایک ہی دن میں ایک ہزار چار سو نوے نئے مویضوں کو رجسٹرڈ کرلیا گیا
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 490 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 33 ہزار 286، سندھ میں 4 لاکھ 60 ہزار 111، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 74 ہزار 671، بلوچستان میں 32 ہزار 981، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 332، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 733 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 234 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 95 لاکھ 90 ہزار 145 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 415 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 77 ہزار 249 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 407 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔