Oct 04, 2021 02:09 pm
views : 238
Location : Domestic Place
Islamabad- PM inaugurates Kamyab Pakistan Program, says govt taking steps for relief of poor families
اسلام آباد، مہنگائی میں غریب کو تکلیف سے بچانے کی پوری کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم کہتے ہیں جو حکمران غریبوں کی دعائیں لے وہاں اللہ کی برکت آتی ہے
وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام 74 سال پہلے شروع کرنا چاہیے تھا، 74 سال پہلے ہم نے بہت بڑی غلطی یہ کی کہ ہم سمجھتے تھے پہلے پاکستان امیر ہوجائے پھر ہم اسے فلاحی ریاست بنائیں گے، وہ غلط فیصلے تھے، ملک میں سرپلس ہونے پر پیسہ غریبوں پر لگانے کی سوچ غلط تھی،
عمران خان نے کہا کہ 35 سال پہلے ہندوستان اور چین برابر تھے، آج چین آسمان پر پہنچ گیا لیکن ہندوستان میں چند لوگ امیر اور زیادہ تر غریب ہیں، چین نے مدینے کی ریاست کے نمونے پر عمل کیا اور اپنے نچلے طبقے کو اوپر اٹھایا، پاکستان میں ہم نے اسلامی فلاحی ریاست کے بنیادی اصولوں پر کبھی عمل ہی نہیں کیا اور اشرافیہ کا طبقہ بن گیا، مثلا تعلیمی نظام میں چھوٹے سے طبقے کو انگلش میڈیم پڑھا کر ساری نوکریاں انہیں دلادیں ، باقی عوام اوپر ہی نہیں آسکتے، کسی نے اس نظام کو ٹھیک کرنے کی کوشش ہی نہیں کی، اور نچلے طبقے سے اگر کوئی اوپر آبھی جاتا تو وہ بھی اس ایلیٹ سسٹم کا حصہ بن جاتا اور صرف اپنی اور اپنے بچوں کی زندگی سنوارلیتا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک ملک اور ایک قوم ہے تو اس کا نصاب تعلیم تو کم از کم ایک ہونا چاہیے، ہماری کوشش ہے کہ ملک کی ترجیحات اور عوام کی سوچ تبدیل کریں، ہم نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی بھی کم کی ہے۔