Oct 04, 2021 02:13 pm
views : 253
Location : Domestic Place
Islamabad- NEPRA has increased the price of electricity by one rupee per unit for one year
اسلام آباد، نیپرا نے ایک سال کیلئے بجلی ایک روپے باہتر پیسے فی یونٹ مہنگی کردی، فیصلے سے بجلی صارفین پر نوے ارب روپے کا بوجھ پڑے گا
بجلی ایک سال کیلئے ایک روپے ستر پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
حکومت کی جانب سے عوام کو ایک اور بجلی کا بڑا جھٹکا لگادیا، اور نیپرا نے بجلی ایک سال کیلئے 1 روپیہ 72 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 16.44 سے بڑھ کر 18.16 روپے فی یونٹ ہو گئی ہے، اور فیصلے سے بجلی صارفین پر 90 ارب روہے کا بوجھ پڑے گا، اس حوالے سے اتھارٹی نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ہونے والا حالیہ اضافہ 2019-20 اور 2020-21 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا گیا ہے، فیصلے کا اطلاق 300 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والوں پر ہو گا، 80 فیصد صارفین ماہانہ 300 یونٹ سے زائد استعمال کرتے ہیں، کے الیکٹرک صارفین پر فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔