Oct 04, 2021 02:45 pm
views : 260
Location : Domestic Place
Karachi- PTI's Aamir Liaquat resigns from National Assembly seat
کراچی، پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کردیا، استعفیٰ ارسال کرنے والے عامر لیاقت کہتے ہیں اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کا حامی وناصر ہو
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے کہا کہ استعفٰی ارسال کر دیاہے اب اللہ عمران خان اور تحریک انصاف کا حامی و نا صر ہو۔
عامر لیاقت نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے اپنے ٹویٹ میں یہ بتایا ہے کہ استعفیٰ کس کو بھیجا ہے۔ قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔
خیال رہے عامر لیاقت حسین 2018 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر کراچی سے ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت حسین نے اس سے قبل جولائی 2020 میں بھی ٹویٹر پر اپنے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا تھا۔