Oct 04, 2021 03:50 pm
views : 252
Location : Domestic Place
Islamabad- Talks can be held with those who believe in the constitution of Pakistan, Sheikh Rashid
اسلام آباد، پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، وفاقی وزیر داخلہ کہتے ہیں جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات چیت ہو سکتی ہے، ملک کو نقصان پہنچانے والوں سے بات نہیں ہوگی، وزارت داخلہ کا مذاکرا ت میں کوئی کردار نہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شناختی کارڈز میں 10 سال کا گند صاف کردیا، نئی پالیسی لارہے ہیں، غلط بائیومیٹرک نہیں چلنے دیں گے، جعلی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کریں گے، جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے 136 لوگوں کو نکالا ہے۔ 24 گھنٹے میں پاسپورٹ لینے کیلئے 10 ہزار فیس رکھ دی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ 15 اگست سے اب تک افغانستان سے 20 ہزار افراد پاکستان آئے ہیں، ہم نے 30 اکتوبر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ جو افغانی واپس جانا چاہتے ہیں وہ جرمانہ ادا کئے بغیر واپس جا سکتے ہیں۔