Oct 09, 2021 01:00 pm
views : 281
Location : Domestic Place
Karachi- COVID-19, Pakistan reports less than 1,000 new cases for second consecutive day
کراچی، عالمی وباء کورونا وائرس کا زور ٹوٹنے لگا، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران انتیس افراد جان سے گئے جبکہ ایک ہی روز میں نو سو پچپن نئے مریض سامنے آگئے
این سی او سی کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 955 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 35 ہزار 512، سندھ میں 4 لاکھ 62 ہزار 295، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 75 ہزار 584، بلوچستان میں 33 ہزار 69، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 344، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 326 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 98 لاکھ 27 ہزار 48 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 557 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 85 ہزار 749 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 644 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔