Oct 09, 2021 01:15 pm
views : 278
Location : Domestic Place
Lahore- Money laundering case, Court extends interim bail of Shehbaz, Hamza till Oct 30
لاہور، منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ کی عبوری ضمانتوں میں تیس اکتوبر تک توسیع کردی گئی، عدالت نے آئندہ عدالتی دائرہ اختیار پر وکلاء کو طلب کرلیا
بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانتوں میں 30 اکتوبر تک توسیع کر دی۔شہباز شریف اور حمزہ شہباز دونوں عدالت میں پیش ہوئے۔ ایف آئی اے کے پراسکیوٹر نے بنکنگ کورٹ کے دائر اختیار پر اعتراض کردیا۔ پراسکیوٹر معظم حبیب نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بنکنگ کورٹ میں ضمانت کا دائر اختیار نہیں بنتا، اینٹی کرپشن عدالت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے کیس کو سننے کا اختیار رکھتی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو آج عدالت کے دائرہ اختیار کا خیال کیوں آیا ؟ ایک سال سے زیادہ ہوگیا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ہم ایف آئی اے سے تعاون نہیں کر رہے، ایف آئی اے قوم کا پیسہ اور وقت ضائع کر رہا ہے۔