Oct 09, 2021 01:23 pm
views : 265
Location : Domestic Place
Islamabad- Dubai Expo is the best opportunity for Pakistan to reach out to the world, says President
اسلام آباد، دبئی ایکسپو پاکستان کیلئے دنیا تک رسائی کا بہترین موقع ہے، صدرِمملکت کہتے ہیں خلیجی ممالک سے مضبوط اور کثیر الجہتی تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی حصہ ہیں
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو پاکستان کو دنیا تک رسائی کا بہترین موقع دے رہی ہے۔ خلیجی اخبار سے گفتگو کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ دبئی ایکسپو میں ہماری فعال موجودگی جیو اکنامکس پر توجہ کی علامت ہے۔دبئی ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا مقصد ملک کے مثبت رخ اور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرنا ہے، پاکستان یو اے ای برادرانہ تعلقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے زور دیا کہ پُرامن افغانستان علاقائی رابطوں، اقتصادیات اور ترقی کیلئے ضروری ہے، پرُامن اور مستحکم افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ وہاں استحکام اور دیرپا امن کیلئے عالمی برادری کا تعمیری کردار ضروری ہے۔