Oct 09, 2021 01:28 pm
views : 266
Location : Domestic Place
Islamabad- ECP sought funds from Federal Government for the local body Elections
اسلام آباد، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے حکومت سے فنڈز مانگ لئے، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کیلئے وفاق سمیت چاروں صوبوں کو احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق سمیت چاروں صوبوں کو احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز بھی مانگ لیے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کردیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے مختص فنڈز کا جلد اجراء کیا جائے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کا موقف سن کر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔